ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’اردو میں سماجی علوم کے وسائل ‘‘ پر ڈائرکٹری زیر ترتیب؛ قلمکاروں سے اپنے نام اور تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل

’’اردو میں سماجی علوم کے وسائل ‘‘ پر ڈائرکٹری زیر ترتیب؛ قلمکاروں سے اپنے نام اور تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل

Tue, 18 Apr 2017 00:26:33    S.O. News Service

محبوب نگر 17 اپریل(ایس او نیوز/پریس ریلیز) ملک گیر سطح پر اردو میں سماجی علوم پر لکھنے والے اساتذہ اور قلمکاروں کی ڈائرکٹری بنام ’’اردو میں سماجی علوم کے وسائل ‘‘ ترتیب دی جارہی ہے، اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج نے دی ہے۔ ادارہ ادب اسلامی ہند محبوب نگر کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عبدالعزیز نے اُن اساتذہ و قلمکاروں سے ڈائرکٹری میں اپنے نام اور شخصی تفصیلات روانہ کرنے کی درخواست کی ہے جو سماجی علوم اردو میں تخلیق کرتے ہوں ۔

انہوں نے تفصیلات drazeezsohail@gmail.comیا واٹس اَپ9705503584 پر روانہ فرمانے کی گذارش کی ہے۔ ریلیز کے مطابق تفصیلات موصول ہونے کی آخری تاریخ15 مئی 2017ء مقررکی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس ڈائرکٹری کی ترتیب کا مقصد اردو میں سماجی علوم اور معلوماتی ادب تخلیق کرنے والے ادیبوں،مصنفین ،مولفین اور مترجمین کی تفصیلات کویکجا کرنا اور اردو میں سماجی علوم کے وسائل سے متعلق اردو کے قارئین اور طالب علموں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔اس ڈائرکٹری میں ادیبوں،مصنفین ،مولفین اور مترجمین کی تخلیقات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیگی۔مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9299655396 پر رابط کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔


Share: